تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چونسٹھویں ایس ایس بی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2021 یونین کلب اور کلفٹن بیچ پر شروع ہوگئی

چونسٹھویں ایس ایس بی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2021 یونین کلب اور کلفٹن بیچ پر شروع ہوگئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چونسٹھویں ایس ایس بی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2021 یونین کلب اور کلفٹن بیچ پر شروع ہوگئی۔ محکمہ کھیل حکومت سندھ کی سپانسر شدہ ہے اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن پیرا اسپورٹس پاکستان اور پاکستان سافٹ ٹینس ایسوسی ایشن کے تکنیکی تعاون سے اس ہفتے طویل ایونٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ کلفٹن بیچ پر منعقد ہونے والے بیچ ٹینس ایونٹس میں میرپورخاص سے 5 لڑکیوں اور 1 لڑکے اور 18 مقامی مرد و خواتین نے ٹینس کے اس نئے ورژن میں حصہ لیا۔ مریم شاہد نے بیچ ٹینس لیڈیز سنگلز ایونٹ میں اس وقت دو بڑے اپ سیٹ کیے جب انہوں نے سیمی فائنل میں واپڈا کی سندھ کی نمبر ایک کھلاڑی ہانیہ نوید کو شکست دی اور فائنل میں اریج بتول شکست دی اور فاتح ٹرافی اپنے نام کی۔ پہلے دن مینز سنگلز میں پہلے راؤنڈ میں علی آصف نے حسنین خرم کو 5-7 اور 2-6 شکست دی۔ عقیل شبیر نے فراز علی کو 2-6، 0-6 سے شکست دی۔ جونیئرز 17 سنگلز پہلا راؤنڈ ثاقب دانش نے فراز علی کو 3-6، 3-6 سے شکست دی۔ جونیئرز 17 سنگلز دوسرا راؤنڈ احسن احمد نے روحان مسعود کو 3-6، 3-6 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 13 سنگلز پہلا راؤنڈ عماد علی بمقابلہ زین اہتشام (روشنی کی وجہ سے نامکمل رہا) بوائز انڈر 13 دوسرا راؤنڈ روحاب فیصل نے نبراس ملک کو 0-4، 0-4 سے شکست دی۔ بیچ ٹینس لیڈیز سنگلز سیمی فائنل عرج بتول نے ثروت اشرف (میرپور خاص) کو 6-10، 6-10 سے شکست دی۔ مریم شاہد نے ہانیہ نوید کو 6-10، 10-5، 8-10 سے شکست دی۔ بیچ ٹینس لیڈیز سنگلز فائنل مریم شاہد نے عرج بتول کو 10-7، 6-10، 3-10 سے شکست دی۔ ویل چیئر مینز سنگلز راؤنڈ رابن پہلی پوزیشن فدا حسین دوسری پوزیشن حاصل کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے