کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل نے گھوٹکی میں ٹرین حادثے پر ایم ایس ایف (ن) سندھ کی قیادت اور کارکنوں کی طرف سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور نا اہل وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، حادثے میں جان بحق اور زخمی ہونے والے ہموطنوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ جان بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ اور زخمی مسافروں کا ملک کے بہترین ہسپتالوں میں حکومتی خرچے پر علاج کروایا جائے، پاکستان پر مسلط نا ااہل اور کرپٹ حکومت کے دور میں یہ دسواں بڑا ٹرین حادثہ ہے جن میں ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا لیکن کمزور اور جی حضوری کرنے والی حکومت ان حادثات کے ذمہ داروں کا نہ تعین کر سکی ہے اور نا ہی کسی کو سزا دی گئی ہے، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے بات بات پر استعفے کا مطالبہ کرنے والے جعلی وزیر اعظم کو بھی ریلوے کے دسویں بڑے حادثے پر بلا تاخیر مستعفی ہو کر گھر چلا جانا چاہیئے، ایم ایس ایف (ن) سکھر ڈویژن اور ضلع گھوٹکی کے عہدے داروں اور کارکنوں کو جائے حادثہ پر پہنچنے اور زخمی و ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد نواز شریف کا ہر سپاہی ٹرین حادثے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی نے گھوٹکی ٹرین حادثے کو ملک کی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اناڑی حکمرانوں کے ہاتھو ں ہر روز نیا دکھ مل رہا ہے، حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، نکمے اور کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت، قومی سلامتی، عوام کی زندگیاں سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے، جعلی اور مسلط حکمران مزید اقتدار میں رہے تو پاکستان کے بد ترین معاشی اور انتظامی بد حالی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ٹرین حادثے میں جانیں گنوانے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عاقب خان تنولی نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے مقامی کارکن اور قیادت متاثرین کی مدد کے لئے جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں، ایم ایس ایف (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل نے موجودہ اور سابقہ وفاقی وزیر ریلوے کی گرفتاری اور استعفوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تین سالہ دور حکومت میں ہونے والے ٹرین حادثوں کے ذمہ دار نا اہل اور کرپٹ وزیر ہیں سزا اور جزا کا سلسلہ موجودہ اور سابقہ وزیر ریلوے سے شروع کیا جائے اور اب تک کے تمام ٹرین حادثات کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔