راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) مزدوروں کے حقوق کا تحفظ و ان کے دکھ سکھ میں شامل ہونا و میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کرنا مشن و ایجنڈہ ہے اللہ رب العزت نے ہمیں بہترین روزگار مہیا کیا رب ذوالجلال کے حضور شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں بہترین طبی سہولیات کمپنی رولز کے تحت مل رہی ہیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی و مخلوق خدا کی خدمت ہی بہترین عبادت ہے ہمیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونا چاہیے ٹریفک کے حادثہ میں شدید زخمی ہونیوالے نوجوان محمد حسن شہباز گشکوری کی صحتِ کاملہ و درازی عمر کیلئے دعا گو ہیں میڈیکل سہولت لیٹر فاطمہ میڈیکل سنٹر محمد حسن شہباز کے علاج کیلئے مہیا کردیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سیکرٹری فنانس سی بی اے ایمپلائز یونین حاجی ارشد امین خان آفریدی، رکن سی ای سی اشفاق خان راجپوت، جام محمد صفدر، اکاؤنٹنٹ چوہدری محمد زاہد نے ڈپٹی انسپکٹر شہباز خان وان کے بیٹے محمد حسن شہباز کی روڈ حادثہ میں خیریت دریافت کرنے و طبی سہولیات کا لیٹر فراہم کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصل عبادت دراصل انسانیت کی خدمت ہے بیماری و حادثات آزمائش ہوتے ہیں اللہ پاک سے ہمیشہ اچھائی کی امید رکھیں مزدوروں کے دکھ سکھ میں شریک ہونا و دہلیز پر سہولیات مہیا کرنا مشن و ایجنڈہ ہے اللہ پاک مخلوق خدا کی و انسانیت کی خدمت کا حکم فرماتے ہیں، اللہ پاک کے فضل سے سوئی ناردرن گیس کمپنی ایشیاء میں اپنے 8000 ہزار ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے ہم دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت شہباز خان، محمد حسن شہباز کو صحتِ کاملہ و درازی عمر عطاء فرمائے۔ حاجی ارشد امین آفریدی، اشفاق خان راجپوت و جام صفدر نے محمد حسن شہباز کے بہترین علاج معالجہ کیلئے فاطمہ میڈیکل سنٹر کا لیٹر بھی مہیا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ملک حسنین ضیاء وسیف الرحمن بھی موجود تھے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: خاران پولیس کا وارڈ 11 سروان روڈ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ، بڑی تعداد میں منشیات کے عادی ملزمان گرفتار
https://www.nopnewstv.com/arrests-a-large-number-of-drug/