کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کی کامیابی پر تمام کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سعید غنی نے سجاس کے انتخابات میں آصف خان کو صدر، شاہد عثمان ساٹی کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، محمود ریاض، سینئر نائب صدر، مجاہد سولنگی اور عالم زیب کو نائب صدر، اصغر عظیم کو جوائنٹ سیکریٹری، شاہد انصاری کو فنانس سیکریٹری اور جعفر حسین کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر کامیاب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
یونائیٹڈ پینل نے ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام 12 نشستوں پر بھی کامیابی حاصل کی جس پر ایگزیکٹیو کمیٹی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ کامیابی حاصل کرنے والے تمام عہدیدار اور ایگزیکٹیو کمیٹی اسپورٹس جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ پیپلز پارٹی پورے ملک میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کام کرنے والی واحد جماعت ہے۔