کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات، ملاقات میں تنظیمی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعید آفریدی نے اسد عمر سے کے فور منصوبے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، کراچی میں جاری منصوبوں کے پیچھے وفاقی وزیر اسد عمر کی کاوشیں ہیں۔
کے فور منصوبہ کراچی کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی، اس منصوبے کے مکمل ہونے سے شہر میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا، ترقیاتی فنڈز، گرین لائن، فریٹ کوریڈور اور کے فور جیسے منصوبوں پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں۔