Home / اہم خبریں / طلبا قوم کا مستقبل ہیں اس سے کھیلنے نہیں دینگے، معیشت کے بعد تعلیم کے خلاف سازش ہورہی ہیں۔ چئیرمین آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

طلبا قوم کا مستقبل ہیں اس سے کھیلنے نہیں دینگے، معیشت کے بعد تعلیم کے خلاف سازش ہورہی ہیں۔ چئیرمین آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اساتذہ کے نمائندہ وفد نے کراچی گورنمنٹ اسکول ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر نیئر قریشی کی سربراہی میں چیئرمین آفاق احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی میں تعلیمی اداروں کی حالت زار، اساتذہ کی کمی اور فنڈ کی عدم فراہمی جیسے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ آفاق احمد نے وفد کو یقین دلایا کہ طلباء قوم کا مستقبل ہیں جس سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکمرانوں کے مہاجر دشمن رویوں سے واقف ہیں حکومت نے مہاجروں کیلئے پہلے ملازمتوں کے دروازے بند کئے پھر لاک ڈاؤن اور ایس،او، پیز کے بہانے مہاجروں کی معیشت کو تباہ کیا اب مہاجروں کو تعلیم سے محروم کرنے کیلئے متعصبانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ اس سلسلے میں حقائق جمع کرنے کے ساتھ ساتھ مشاورت کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے، اور جلد اس سلسلے میں پارٹی پالیسی کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے اساتذہ سے درخواست کی کہ ان کا کردار قوم کے معمار تیار کرنے میں اہم ہے اس لئے وہ بد سے بدتر حالات میں بھی تدریسی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے