کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پارس ڈیرو نے کہا ہے کہ اسپیشل بچوں کو خصوصی توجہ کے ذریعے ان میں بھرپور اعتماد پیدا کر سکتی ہے اور وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں وہ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقدہ اسپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے یہ تقریب محکمہ امور نوجوانان سندھ اور محکمہ بحالی حکومت سندھ نے مشترکہ طور پر منعقد کی تھی، تقریب سے خطاب کرتے کرتے ہوئے پارس ڈیرو نے کہا کہ خصوصی بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے کہا کہ صرف عالمی دن کے موقع پر ہی نہیں تسلسل کے ساتھ ایسی سرگرمیاں جاری رہنا چاہئے تاکہ بچوں میں سے احساس کمتری ختم ہو اور وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس گالا جیسے ایونٹ انہیں نارمل رکھنے اور مختلف شعبوں میں مصروف رکھتے میں مددگار ثابت ہونگے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی امور نوجوانان نے اسپیشل ایجوکیشن و محکمہ بحالی حکومت سندھ کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کئے جائین گے تاکہ ان کی بحالی کے لئے موثر اقدامات کئے جائینگے، تقریب کے آخر میں کھیلوں اور ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں میں میڈلز، شیلڈ اور ٹرافی تقسیم کی گئیں، اس پروگرام میں ممتاز کرکٹر شاہ نواز ڈھانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کہا کہ اسپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے میں زیادہ سے زیادہ ان کے پروگرام میں شرکت کرونگا اس موقع پر سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن محکمہ بحالی سندھ اختر علی بگٹی، ریجنل ڈائریکٹر کراچی جنداس راٹھی بھی موجود تھے۔