تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے خطاطی کی نمائش کا اہتمام

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے خطاطی کی نمائش کا اہتمام

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے نوجوان خطاطوں کے ہنر پر مبنی خطاطی کی نمائش کا اہتمام آرٹ گیلری آرٹس کونسل کراچی میں کیا گیا، نمائش میں پچاس سے زائد خطاطوں کے فن پارے رکھے گئے جبکہ سندھ بلوچستان سمیت یو اے ای کے فنکاروں کے فن پارے نمائش کی زینت بنے، نمائش میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری اور معروف صنعت کار ایس ایم منیر، زبیر چھایا سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور فن کاروں کے ہنر کو سراہا، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، ہمارا مقصد باصلاحیت بچوں کے ہنر کی پرموشن کرنا ہے، آرٹس کونسل کراچی نے یہ نئی آرٹ گیلری بنائی ہے، آرٹس کونسل کا کام اسٹیبلش فنکاروں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کو آگے لانا ہے، نمائش کی منتظمہ المیرا اور اس کی ٹیم نے بہت اچھی نمائش کا اہتمام کیا ہے، میں تمام فنکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق سینئر عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات کے بعد علی زیدی پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ سعید غنی
https://www.nopnewstv.com/first-clarify-his-position

ایس ایم منیر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام فنکاروں نے زبردست کام کیا ہے، فنکاروں کو ضرورت پڑی تو کاٹی کے ہال نمائش کے اہتمام کے لیے دینے کو تیار ہیں، فنکاروں کو ہماری طرف سے ہر قسم کی سپورٹ حاصل رہے گی، انہوں نے کہا کہ احمد شاہ کو سلام پیش کرتا احمد شاہ لوننگ لیجنڈ ہیں، احمد شاہ آرٹ کے فروغ کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں، ایک سال میں پانچ سو سے زائد فنکشن کرنا صرف احمد شاہ کا کام ہے، المیرہ کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خطاطی کی نمائش دو روز تک آرٹس کونسل کراچی کی آرٹ گیلری میں جاری رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انقلابی رہنماءو سابق وفاقی وزیر معراج محمد خان کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انقلابی رہنماء و سابق وفاقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے