Home/اہم خبریں/سرسید ایکسپریس ٹرین کل سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی۔ ٹرین میں وائی فائی، کھانا اور ایل سی ڈی کی سسہولیات ہونگی
سرسید ایکسپریس ٹرین کل سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی۔ ٹرین میں وائی فائی، کھانا اور ایل سی ڈی کی سسہولیات ہونگی
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) سرسید ایکسپریس ٹرین کل 9 جولائی سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی۔ ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے دوپہر ڈیڑھ بجے کراچی کیلئے روانہ ہوا کرے گی اور کراچی ریلوے اسٹیشن سے راولپنڈی کے لئے رات 9 بجے روانہ ہوا کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام لاہور اور کراچی کے درمیان 64، ٹرینوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی خواہاں ہیں جس کے پہلے مرحلہ میں پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کل 9 جولائی سے سرسید ایکسپریس ٹرین راولپنڈی سے براستہ وزیرآباد و فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین کو مکمل طور پر پرائیویٹ کر دیا گیا ہے۔ سرسید ایکسپریس ٹرین کل 9 جولائی سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی جس کے پہلے تین روز 9 سے لے کر11 جولائی تک انتظامیہ نے تمام کلاسوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، ٹرین اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی سٹینڈر اور اکانومی کلاس پر مشتمل ہوگی جو راولپنڈی براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان 22 گھنٹے میں اپنا سفر طے کرے گی۔ سرسید ٹرین کی پرائیویٹ انتظامیہ نے کل 9 جولائی سے 11 جولائی تک پہلے تین روز ٹرین کی تمام کلاس کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو 9 جولائی سے 11 جولائی تک نافذ العمل ہونگے اس حوالے سے رعایتی کرایہ اے سی سلیپرکلاس کا راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 6 ہزار 750 روپے ہوگا اور فیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی سلیپرکلاس کا کرایہ 5 ہزار250 روپے ہوگا، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 5 ہزار250 روپے ہوگا اور فیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 33 سو روپے ہوگا اسی طرح راولپنڈی سے کراچی کے درمیان اے سی سٹینڈر کلاس کا کرایہ 3 ہزار 9 سو روپے ہوگا اور فیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی سٹینڈر کلاس کا کرایہ 28 سو 50 روپے ہوگا جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 17 سو 25 روپے ہوگا اور فیصل آباد سے کراچی کے درمیان اکانومی کلاس کا کرایہ 1310 روپے ہوگا۔ ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لئے وائی فائی۔ کھانا اور اے سی کلاس میں ایل سی ڈی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ٹرین راولپنڈی سے روانہ ہوکر جہلم، وزیرآباد، حافظ آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، روہڑی، حیدرآباد سٹاپ کرتی ہوئے بائیس گھنٹوں پر کراچی پہنچا کریگی اور اسی طرح مقررہ کردہ سٹاپ کے مطابق کراچی سے راولپنڈی پہنچا کرے گی جبکہ ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے دوپہر ڈیڑھ بجے کراچی کیلئے روانہ ہوا کریگی اور فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے شام 8 بجے روانہ ہوا کریگی اسی طرح یہ ٹرین کراچی ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوا کریگی اور خانیوال ریلوے سٹیشن سے صبح 10 بجے روانہ ہوا کریگی اور فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے صبح 1 بجے روانہ ہوکر شام ساڑھے 5 بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر پہنچا کریگی۔