تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت صوبے سندھ پر سیاہ دھبہ ہے، سندھ کی بے شمار اسکیمیں دہائیوں سے التواء کا شکار ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی محمد ریاض حیدر

سندھ حکومت صوبے سندھ پر سیاہ دھبہ ہے، سندھ کی بے شمار اسکیمیں دہائیوں سے التواء کا شکار ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی محمد ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ پیپلرز پارٹی اپنا روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر سندھ کے عوام کو بچاس سال بیوقوف بناتی آئی ہے 50 سال پہلے بلاول کے نانا بھٹو مرحوم نے بھی یہی نعرہ لگایا اور اب تک چار بار پی پی اقتدار میں رہ چکی ہے مگر اب بھی وہی پچاس سالہ پرانا نعرہ لگا کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے سندھ کے عوام غریب تر اور حکمران امیر ترین ہوتے جا رہے ہیں پیپلز پارٹی کے قائدین اپنے محل بنا رہے ہیں سندھ حکومت کبھی پانی، کبھی این ایف سی تو کبھی اسکیموں کا رونا روتی ہے سندھ کی بے شمار اسکیمیں دہائیوں سے التواء کا شکار ہیں سندھ کی ترقی کے حوالے سے سندھ حکومت وفاق کیخلاف پروپگینڈا کر رہی ہے سندھ حکومت صوبے سندھ پر سیاہ دھبہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کو 1 ہزار ارب سے زیادہ پیسہ دیا سندھ کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 446 بلین کا پیکج دیا گیا ہے وزیراعظم واحد لیڈر ہیں جو سندھ کے عوام سے بے انتہا مخلص ہیں سندھ کارڈ کھیلنے والے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ساتھ ہی ساتھ ریاض حیدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ گزشتہ روز گھوٹکی میں ہونے والے ٹرین حادثے پر دلی افسوس ہے ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کو پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر دل رنجیدہ ہے وفاقی حکومت حادثے کی شفاف تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے