تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور (بیورو رپورٹ) مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے مقدمے کا چالان تیار کرلیا۔ پراسکیوشن ذرائع کے مطابق چالان میں مفتی عزیز الرحمن کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے اور اس کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو اور مدعی صابر شاہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسکیوشن برانچ کو جمع کرایا جائے گا۔ پراسکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد منظوری کا حکم دے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے