Home / اہم خبریں / شنیرا اکرم نے منال خان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کھری کھری سنا دی

شنیرا اکرم نے منال خان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کھری کھری سنا دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے منال خان اور ان کے منگیتر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر کھری کھری سنا دی۔ منال خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام گاڑی میں کہیں جا رہے ہیں۔ احسن گاڑی چلاتے ہوئے منال خان کی ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں ہمارے لیے ایک گانا گاؤ۔ منال خان تھوڑا سوچ کر بچوں کا مقبول گانا ’’بے بی شارک‘‘ گانا شروع کر دیتی ہیں۔ تاہم گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران منال خان نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کی اس ویڈیوکو خاصا پسند کیا تھا اور انہیں کیوٹ قرار دیا تھا۔ تاہم منال خان اور احسن محسن کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر شنیرا اکرم نے ان دونوں کی توجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کروائی ہے۔ شنیرا اکرم نے منال خان کی یہ ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا ’’ آپ دونوں مشہور ہیں اور آپ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟ شنیرا اکرم نے مزید لکھا ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں۔ معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے ہسپتال میں گا رہی ہوں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے