چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) وادی شیشی کوہ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم حاجی شیر محمد نے چیئرمین تحصیل دروش کی نشست کیلئے کاغذات جمع کروا دیے۔ حاجی شیر محمد ولد روشم خان کا تعلق گوجر برادری سے ہے۔ وہ 1987 میں ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن رہے۔ جنرل پرویز مشرف نے جب پہلی بار لوکل گورنمنٹ کا نظام متعارف کرایا تو شیر محمد اس وقت یونین کونسل شیشی کوہ کے ناظم منتحب ہوئے۔ اس کے بعد جب آخری بار نظامت کیلئے انتحابات ہوئے تو شیر محمد اپنی خدمات اور علاقے میں اچھے رکھ رکاؤ کی وجہ سے آزاد امید وار کی حیثیت سے بطور ناظم منتحب ہوئے۔ شیر محمد کو اس وقت بہت بڑی رقم کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے اسے ٹھکرایا اور کسی پارٹی میں شمولیت احتیار نہیں کی بلکہ رضاکارانہ طور پر وہ جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
حاجی شیر محمد اس وقت جے یو آئی کے مجلس عمومی چترال کے رکن بھی ہے۔ ہمارے نمائندے سے خصوصی طور پر باتیں کرتے ہوئے انہوں نے قائد ملت مولانا فضل الرحمان، مولانا عطاء الرحمان، عطاء الحق درویش کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے تحصیل دروش کی چئیرمین کیلئے ان کو ٹکٹ جاری کیا۔ انہوں نے جے یو آئی چترال کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا جن میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مولوی عبد الرحمان، حافظ انعام میمن اور دیگر سینئر اراکین کے ساتھ ساتھ تحصیل دروش کے امیر مولانا امین احمد، قاری فضل حق، قاری جمال عبد الناصر، مولانا احمد فقیر اور تحصیل دروش کے جے یو آئی کے تمام ذمہ داران اور اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان سب نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ان کو ٹکٹ دلوانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سب اراکین کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اس منصب کیلئے میری رہنمائی کی اور میرے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل دروش کے چئیرمین منتحب ہونے کے بعد وہ انشاء اللہ اپنی جماعت کی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلی قیادت سے لیکر جماعت کے ادنیٰ تک کی خدمت کرتا رہوں گا اور اپنی جماعت کو نہ صرف تحصیل دروش میں فعال بناؤں گا بلکہ قائد ملت مولانا فضل الرحمان کی ویژن کے مطابق دن رات محنت کرکے اسے ضلعی سطح تک مقبول بنانے کیلئے کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے حصول کے دوران مجھ سے اچھے اچھے امیدواران موجود تھے مگر ان سب نے مجھے ٹکٹ دلوانے میں نہ صرف میری حمایت کی بلکہ میری رہنمائی بھی کی۔ ان سب نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں تحصیل دروش کا چئیرمین منتحب ہوکر پورے علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھر کردا ر ادا کروں۔