تازہ ترین
Home / Home / عید الاضحیٰ کے موقع پر غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) عیدالاضحیٰ محبت رواداری اور پیار کا درس دیتی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کے لئے پیش کر دیا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نور۔ ان خیالات کا اظہار کمالیہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نور (محرک جسد خاکی چوہدری رحمت علی) نے سینئر صحافی ون وے روڈ تحریک کے بانی محمد ندیم خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر غریبوں کی مدد کریں تاکہ وہ بھی اطمینان سے خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ جن لوگوں نے جانوروں کی قربانی کرنی ہے انہیں چاہیے کہ وہ قربانی کا گوشت ان لوگوں تک پہنچائیں جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کے لئے پیش کر دیا۔ جس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہمیں ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے