Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز ”سرائیکی زبان و ادب“ کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز ”سرائیکی زبان و ادب“ کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز ”سرائیکی زبان و ادب“ کے عنوان پر نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں محمد حفیظ خان، نذیر لغاری، جاوید چانڈیو اور شاہد جتوئی نے گفتگو کی، نظامت کے فرائض سعدیہ کمال نے انجام دیے۔ اس موقع پر محمد حفیظ خان نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں بڑے پیمانے پر ادبی پروگرام ہو رہے ہیں، باقی صوبوں کی بہ نسبت صوبائی وزیر ثقافت سندھ ذاتی طور پر ادبی پروگرام میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ وہ خود ایک ادیب ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سید سردار علی شاہ سے درخواست کرتا ہوں کہ سرائیکی ادب کی ترویج کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ نذیر لغاری نے کہا کہ سرائیکی ادب کو جدید بنانے کے لیے سرائیکی ادب میں جدت ضروری ہے، سرائیکی زبان سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے، ٹی وی چینل میں سرائیکی زبان میں ادبی پروگرامز شروع کرنے چاہئیں تاکہ سرائیکی ادب فروغ پا سکے۔ شاہد جتوئی نے کہا کہ میڈیا کے اندر ساری زبانوں کو وقت دینا چاہیے، سرائیکی صحافت کو بھی آگے لے کر آنا چاہیے، میگزین اخبارات سرائیکی میں بھی ہونے چاہئیں، سرائیکی زبان تاریخی زبان ہے سرائیکی نوجوانوں کو مواقع ملنے چاہئیں تاکہ وہ سرائیکی ادب میں کام کرسکیں۔ جاوید چانڈیو نے کہا کہ پرانے رائٹرز کی تصنیفات کسی خزانے سے کم نہیں لیکن افسوس ہے کہ اسے محفوظ کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہمیں اسے محفوظ بنانے کے لیے عملی طور کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے جیسا ادب ہمیں اب نہیں ملے گا۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے