تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اُمّ المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی سیرت و کردار خواتین عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔ متحدہ علماء محاذ

اُمّ المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی سیرت و کردار خواتین عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔ متحدہ علماء محاذ

کراچی ( نوپ نیوز) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے یوم وصال پر بانی سیکریٹری جنرل و میزبان مولانا محمدامین انصاری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی،مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزایوسف حسین،چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، مہمان خصوصی ایف ڈی ایف کے صدر بابر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سردار بابر عباسی، جمعیت علمائے اسلام کے شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترکی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، محاذ کے نائب صدر خطیب اہل بیت علامہ علی کرار نقوی، تاجر رہنما مولانا جنید باڑی و دیگر نے سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی سیرت و کردار،عصمت و عفت، فقاہت و سخاوت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے قرآن میں سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی طہارت ِکردار پر آیات نازل فرمائیں اور آپؓ کے مقام و مرتبہ کو بلند تر کردیا۔ علماء نے کہا کہ ام المومنین خدیجہ الکبری، سیدہ عائشہ صدیقہ، خاتون جنت بنت رسول ؐ سیدہ فاطمہ الزہراء جیسی مقدس شخصیات عالم اسلام کیلئے بہترین نمونہ عمل اور رشد و ہدایت و نجات کا ذریعہ ہیں۔ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے بستر پر وحی اترتی رہی اور آپﷺ کا وصال بھی عائشہ صدیقہؓ کی گود میں ہوا اور آپﷺ کا روضہ مبارک بھی حجرہ عائشہ میں ہے۔

مزید پڑھیں: سٹی وارڈن سینیارٹی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی، کے ایم سی وکیل کو 2 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت
https://www.nopnewstv.com/city-warden-seniority ‎

ام المومنین سیدہ عائشہ علم و فضل کا بہت بڑا خزانہ تھیں صحابہ کرام مشکل ترین علمی گتھیوں کو سلجھانے کیلئے سیدہ عائشہ سے فیض حاصل کرتے۔ آپ نے اجتہاد کی اعلیٰ فکری صلاحیتوں کے بل بوتے پر آدھی صدی تک عالم اسلام کی رہنمائی کی، رسولِ اکرمﷺ کو خواب میں دکھلایا گیا کہ سیدہ عائشہ دنیا اور آخرت میں آپ ﷺ کی زوجہ ہیں۔ بارہا جبرائیل آپ کیلئے اللہ تعالیٰ کا سلام لیکر آئے، آپ کی اوڑھنی سے رسول اکرمﷺ نے غزوہ بدر کے موقع پر اسلام و جہاد کا جھنڈا بلند کیا، متعدد جنگوں میں سیدہ عائشہ نے دیگر امہات المومنین کے ساتھ مل کر زخمیوں کو پانی پلانے اور ان کی مرہم پٹی کرنے کا فریضہ انجام دیا۔ پوری دنیا صبح قیامت تک سیدہ عائشہ کی علمی فکری و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی رہے گی آج بھی مسلم خواتین کیلئے ہر میدان میں رہنمائی کے طور پر سیدہ عائشہ کی ہستی بہترین نمونہ عمل ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں سیدہ عائشہ کے نام پر لاکھوں مساجد اور مدارس اسلامی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔ سیمینار سے علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ روشن دین الرشیدی، مفتی وجیہہ الدین، مطلوب اعوان قادری، علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی، مفتی شبیراحمد، مفتی اکبر شاہ ہاشمی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی حافظ رفیع اللہ، مولانا مفتی انعام الرحمن حجازی و دیگر نے خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے