تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دوسری ڈی ایچ اے قومی وومن باکسنگ چیمپیئن شپ، سندھ نے میدان مار لیا، 3 گولڈ ایک سلور، دو برانز میڈل کے ساتھ اول پوزیشن

دوسری ڈی ایچ اے قومی وومن باکسنگ چیمپیئن شپ، سندھ نے میدان مار لیا، 3 گولڈ ایک سلور، دو برانز میڈل کے ساتھ اول پوزیشن

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) دوسری ڈی ایچ اے قومی وومن باکسنگ چیمپیئن شپ میں سندھ کی وومن باکسنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا، پنجاب نے دو گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، تفصیلات کے مطابق کیپٹن فصیح بابر امین شہید اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونے والی اس چیمپیئن شپ میں 48 کے جی مقابلوں میں سندھ کی ماریہ بلوچ نے بلوچستان کی رابعہ بتول کو1-4 سے شکست دی۔ 52 کے جی مقابلوں میں سندھ کی گل جبیں نے رمشا پنجاب کو کلین سوئپ کرتے ہوئے 0-5 سے کامیابی رقم کی، 54 کے جی مقابلوں میں ندا زرین اسلام آباد نے سحر پنجاب کو 3-2 سے زیر کیا۔ 57 کے جی میں مہرین بلوچ سندھ نے شہوانہ کرن پنجاب کو 0-5 کی ہزیمت سے دوچار کیا، 60 کے جی میں فاطمہ زہرہ پنجاب نے کومل اخلاق آزاد جموں کشمیر کو3-2 سے فاتح قرار دیا گیا، بعدازاں مہمان خصوصی ریٹائرڈ لیفٹیننگ جنرل سید عارف حسن نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود، سیکریٹری ناصر اعجاز، سینئر وائس صدر اصغر بلوچ، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر وحید گل، ڈائریکٹر اسپورٹس ڈی ایچ اے بریگیڈیئر(ر) منیر احمد کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے، ماریہ بلوچ کو بہترین کھلاڑیوں قرار دے کر 50 ہزار نقد انعام سے نوازا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے