تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گیارویں فائر سیفٹی کانفرنس اور ایوارڈ کی تقریب 9 دسمبر کو کراچی میں ہوگی، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی ہونگے

گیارویں فائر سیفٹی کانفرنس اور ایوارڈ کی تقریب 9 دسمبر کو کراچی میں ہوگی، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی ہونگے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ اور فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت گیارویں فائر سیفٹی اور سیکورٹی کنوینشن اور ایوارڈ کی تقریب 9 دسمبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ پروجیکٹ ڈائریکڑ فائرسیفٹی انجینئر ندیم اشرف نے انتظامی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس اور ایوارڈ کا مقصد تمام صنعتوں، بلڈرز، کارپوریٹ سیکڑ، این جی اوز اور دیگر متعلقہ اداروں کو فائر سیفٹی کی اہمیت اور اداروں کے مسائل اور ان کے حل کو تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر 50 سے زائد مختلف اداروں کو بہترین فائر سیفٹی انتظامات پر ایوارڈ بھی دیئے جائیں۔ ان ایوارڈ کا مقصد ان اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ اس موقع پر فائر سیفٹی کے ماہرین بھی خطاب کریں گے ان میں کنور وسیم صدر ایف پی اے پی، صدر این ایف ای ایچ محمد نعیم قریشی، کنڑی مینجر فائر اورینٹ انرجی سسٹم واصف لئیق، نائب صدر کراچی چیمبر قاضی زاہد حسین، نائب صد این ایف ای ایچ انجینئر ندیم اشرف، سلمان رشید مینجر فائر ریسکیو حبکو، مفصر ملک چیئرمین اپسا، طارق معین ڈائریکڑ ایف پی اے پی، عمران تاج سی ای او انوائرو گراف، مصرور پرویز انجینئرنگ کنسلٹنٹ، سبحاش داوانی ای بی ایم اور دیگر شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے