ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: انعام باری) آر پی او فیصل رانا نے ریجن بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف منظم آپریشن کے احکامات جاری کر دئیے، قانون شکنوں کی ابتدا ناجائز اسلحہ سے ہوتی ہے، کریمنلز کو اسلحہ دینے والے بھی ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں ایسے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ناجائز اسلحہ کے خلاف شروع گرینڈ آپریشن کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اضلاع کے ڈی پی اوز قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ معلومات اور اطلاعات کا تبادلہ کر کے اس معاشرتی ناسور کے خلاف مربوط حکمت عملی سے نتیجہ خیز آپریشن کریں، مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اہداف مقرر کئے جائیں ریاست کےفراہم کردہ وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے ان اہداف کو حاصل کیا جائے، آر پی او نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاشرے کو کرائم سے پاک کرنے کے حوالے سے جو احکامات جاری کئے ہیں ان پر مکمل سپرٹ کے ساتھ عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، ڈاکوؤں اور قانون شکنوں کو ملنے والی ہر قسم کی سپورٹ کو ہم نے روکنا ہے، جس کے لئے ناجائز اسلحہ کے خلاف اس آپریشن کی مکمل کامیابی انتہائی ضروری ہے، ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قانون پسند عوام ایک پیج پر ہیں، عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کا اختتام قانون شکنوں کے قانون کے تحت خاتمے پر ہوگا، قانون کے راکھوالے قاتلوں، ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کو پاتال کی گہرائیوں سے نکال لائیں گے، انہوں نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، مظفر گڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قاتلوں اور ڈاکوؤں کے خلاف اس بڑے آپریشن کی کامیابی کی یہ بھی ضمانت ہے کہ ہمیں قانون پسند عوام کی نہ صرف حمایت حاصل ہے بلکہ قانون پسند شہری قانون شکنوں کے خلاف اس آپریشن میں ہماراپشتی بان ہے ،آر پی او نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس طرح کی مربوط حکمت عملی طے کی ہے اس پر عمل درآمد سے ہر قانون شکن قاتل اور ڈاکو کا قانون کی گرفت میں آنا لازمی اور ناگزیر ہو گیا ہے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ریاست کےتمام اداروں نے قانون شکنوں کے خلاف معلومات اور اطلاعات کے تبادلے کے بعد نتیجہ خیز آپریشن شروع کیا ہے جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ قانون کی کامیابی کی منزل کو قریب سے قریب تر کر رہا ہے۔