Home / اہم خبریں / ریسکیو 1122 اور ون وے روڈ کمالیہ کی اہم ضرورت ہے۔ ملک محمد شریف

ریسکیو 1122 اور ون وے روڈ کمالیہ کی اہم ضرورت ہے۔ ملک محمد شریف

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق چیئرمین بلدیہ کمالیہ ملک محمد شریف نے پریس کلب کمالیہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی فلاحی کاموں کو سیاست پر ترجیح دیتے ہیں۔ کمالیہ میں صحت کی سہولتوں کا فقدان تھا۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے کمالیہ کے شہریوں کی ضرورت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں کاڈیک سینٹر اور ڈیلسز وارڈ کے قیام میں سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر اپنا کردار ادا کیا۔ کارڈیک سینٹر اور ڈیلسز وارڈ کامیابی سے کام کر رہا ہے اب تک کارڈک سینٹر میں 46سے زائد مریضوں کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دی جا چکی ہے۔ ریسکیو 1122 کی بلڈنگ مکمل ہے۔چیچہ وطنی رجانہ روڈ پر موٹر وے کی وجہ سے ٹریفک میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس وجہ سے کمالیہ چیچہ وطنی اور رجانہ روڈ پر بے شمار حادثات ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں جس وجہ سے ریسکیو 1122 اور ون وے روڈ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالہ سے انکا کہناتھا کہ وہ مسلم لیگ ن میں ہیں اگر پارٹی نے کہا تو بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے