Home / اہم خبریں / ورلڈ کلچر فیسٹیول 29 اکتوبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا، 150 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے

ورلڈ کلچر فیسٹیول 29 اکتوبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا، 150 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور حکومتِ سندھ کے مشترکہ تعاون سے تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے فیسٹیول کے پروگرامز اور انتظامات سے آگاہ کیا۔ محمد احمد شاہ نے بتایا کہ 25 روزہ فیسٹیول 29 اکتوبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا جس میں تقریباً 150 ممالک سے ایک ہزار سے زائد غیر ملکی فنکار جبکہ پاکستان کے 500 سے زائد فنکار شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد مختلف فنون و ثقافتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دینا اور دنیا کو پاکستان، سندھ اور کراچی کا مثبت تشخص دکھانا ہے۔ فیسٹیول میں فلسطین سمیت مختلف ممالک کے فنکار شرکت کریں گے جبکہ پاکستانی اور غیر ملکی فنکاروں کی مشترکہ پیشکشیں، ’’مہران نائٹ‘‘ اور شاہ لطیف وائسز فیسٹیول بھی منعقد ہوں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ حکومت کراچی کے علاقے کو ’’آرٹ ولیج‘‘ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت سڑکوں، روشنی، بینچز، پیدل راستوں اور دیگر شہری سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول پاکستان کے سافٹ امیج کے فروغ کا اہم ذریعہ بن چکا ہے اور ایسے ثقافتی پروگرام دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کے تقریباً 80 فیصد پروگرام مفت ہوں گے اور ان میں شرکت کے لیے صرف پیشگی رجسٹریشن درکار ہوگی جبکہ 6 سے 8 بڑے میگا کنسرٹس کے لیے ٹکٹ ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خاندانوں کے ہمراہ فیسٹیول میں شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن کروائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ٹنڈوآدم میں نیو اسٹار پین پال کلب کی پروقار تقریب، مختلف شخصیات میں اعترافِ خدمات کے ایوارڈز تقسیم

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) ٹنڈوآدم میں نیو اسٹار پین پال کلب سندھ کے صوبائی صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے