Home / اہم خبریں / نذیر حسین انٹرورسٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، پہلے روز کے ائی ای ٹی اور بحریہ یونیورسٹی فتحیاب

نذیر حسین انٹرورسٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، پہلے روز کے ائی ای ٹی اور بحریہ یونیورسٹی فتحیاب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نذیر حسین یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوسرے نذیر حسین یونیورسٹی انٹرورسٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا المنصورہ جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ گلبرگ میں باقاعدہ آغاز ہوگیا افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی نذیر حسین یونیورسٹی کے چانسلر انجینئر فرحت محمد خان نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد شیخ، رجسٹرار افضل احمد، اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی اور دیگر منتظمین موجود تھے۔ چانسلر انجینئر فرحت محمد خان نے کہا کہ کھیل اور صحت مند سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے ساتھ شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، نذیر حسین یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کو بھی خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔

افتتاحی روز دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET) نے میزبان نذیر حسین یونیورسٹی کو 8 وکٹوں سے شکست دی نذیر حسین یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 133 رنز بنائے، میہَم احمد نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں KIET نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سید شہیر علی نے 63 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں بحریہ یونیورسٹی نے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (UIT) کے خلاف 20 اوورز میں 234 رنز بنائے، شافع فاروقی نے 73، عبدالحسیب نے 55 اور محمد مدثر نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ٹورنامنٹ میں مختلف شہروں کی آٹھ جامعات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے 9 روزہ عرس کی تقریبات، علماء کرام کے روحانی و اصلاحی خطابات

حیدرآباد، (نوپ نیوز) سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرمین الحاج گلشن الٰہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے