تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کے لیے یکساں اور جامع صحت پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سرکاری اداروں، جامعات اور سول سوسائٹی میں تعاون ناگزیر ہے، سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی

سندھ کے لیے یکساں اور جامع صحت پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سرکاری اداروں، جامعات اور سول سوسائٹی میں تعاون ناگزیر ہے، سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر اہتمام تین روزہ آٹھویں بینیل کانفرنس ’’آئیکون 2026‘‘ کے دوسرے روز موسمیاتی تبدیلی، شہری مسائل اور سندھ کے صحت کے نظام سے متعلق پینل اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ کے لیے یکساں اور جامع صحت پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکا نے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری پر زور دیا کہ متعلقہ محکموں، طبی ماہرین، جامعات اور دیگر فریقین کی مشاورت سے نئی پالیسی مرتب کی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ کی آخری صحت پالیسی 2004 میں تشکیل دی گئی تھی، جس کے بعد نئی پالیسی کا معاملہ تاحال زیر التوا ہے۔ پینل میں سیکریٹری محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ فیصل احمد عقیلی، ڈاکٹر ظفر زیدی، ڈاکٹر ظفر فاطمی، عافیہ سلام اور ڈاکٹر پال چارلٹن سمیت طبی ماہرین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کے صحافیوں کا احتجاج، تین برس کے دوران سچ دنیا تک پہنچانے کی پاداش میں 263 فلسطینی صحافی شہید ہوئے، ریحان چشتی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام غزہ میں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے