کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مذہبی رہنما آصف رضا قادری کی کراچی پریس کلب آمد کے موقع پر پیپ کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے سالانہ الیکشن (22-2021 ) میں کامیابی پر نومنتخب صدر محمد جمیل کو مبارکباد دی۔ مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے انتخابات میں کامیاب عہدیداران کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی الیکشن کا انعقاد کیا، جمہوری طریقہ کار کے تحت ہونے والے انتخابات خوش آئندہ ہیں، مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے اپنے وفد کے ہمراہ نومنتخب صدر پیپ محمد جمیل، سیکرٹری جنرل سید عباس، نائب صدر سعید لاشاری، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صدیقی، خازن اعجاز کورائیں، گوورننگ باڈی سعید اقبال، محمد بیگ، محمد شارق، سلطان چاکی، محمد امین، سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو الیکشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی پیش کی، اور تمام نومنتخب عہدیداران کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، انشاءاللہ نومنتخب عہدیداران اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اپنے ممبران کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے مزید کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور پاکستان کی ترقی اور اس کے سربلندی کے لئے اپنا کردار اد کریں گے۔