تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ریلوے کی ساری زمین پورے ملک کا قرضہ اتار سکتی ہے- وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

ریلوے کی ساری زمین پورے ملک کا قرضہ اتار سکتی ہے- وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سادگی اپنانے اور حکومتی وزراء کے پروٹوکول نہ لینے کی پالیسی کے برخلاف وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سٹی اسٹیشن کراچی آمد کے موقع پر اسٹیشن کے دروازے بند کر دیے گئے۔ جمعرات کو وزیر ریلوے کے دورہ کے موقع پر ٹکٹ کاؤنٹر کو بھی بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے شاہانہ پرٹوکول پر تنقید ہورہی تھی کہ ریلوے کے وزیر کے دورہ سٹی اسٹیشن کے دوران پرٹوکول کی وجہ سے اسٹیشن کے دروازے اور ٹکٹ کاونٹر کی بندش سامنے ائی، جس سے مسافروں اور عام لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملہ کا شکار ہونے والوں کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کھلاڑی اپنے ہی کپتان کی سوچ اور پالیسی پر عمل کرنے سے کترانے لگے ہیں۔ جبھی شیخ رشید سٹی اسٹیشن کراچی پہنچے تو وہاں سناٹا چھا یا ہوا تھا کیونکہ انتظامیہ نے اسٹیشن کو مسافروں اور عام لوگوں کے لیے پہلے سے ہی بند کر دیا تھا۔ شیخ رشید کے دورہ کے دوران وہاں موجود مسافراور ٹکٹ بک کرانے اسٹیشن پہنچنے والے منہ تکتے رہ گئے۔ وزیرریلوے شیخ رشید احمد ٹھنڈے کمرے میں افسران سے بریفنگ لیتے رہے لیکن باہر شہری انتظار کی سولی پر لٹکتے رہے کہ کب وزیر موصوف جائیں اور دوازے کھلیں۔ میڈیا میں نمایاں رہنے والے شیخ رشید کی سٹی اسٹیشن آمد پر صحافیوں کو بھی اسٹیشن کی عمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ صحافی محکمہ ریلوے کے افسران سے الجھتے رہے لیکن انہیں اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم چار سے پانچ ماہ کی مہلت دے ریلوے کا سسٹم ٹھیک کروں گا، مال گاڑیوں میں 100 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، ریلوے میں مسافروں کا نہیں اصل مسئلہ ٹریڈ کا ہے۔ جب میں پہلے ریلوے میں آیا تھا تواس وقت بھی 60 سے زائد لوک وموٹو کے کیسز تھے، ریلوے میں بغیرمیرٹ اور ٹینڈر کے کوئی چیز نہیں ہوگی، آج بھی لوکو موٹو اور دیگر کیسز ہیں، کوشش ہے کہ ریلوے میں ملازمین کو پوری توجہ دوں، ریلوے کو خسارے سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرینوں سے متعلق معلومات موبائل فون پر بھی دستیاب ہونگی، قوم چار سے پانچ ماہ کی مہلت دے ریلوے کا سسٹم ٹھیک کروں گا، مال گاڑیوں میں 100 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، ریلوے کاخسارہ ختم کرنیکی کوشش کریں گے، عمران خان کے نعرے پرعمل کرتے ہوئے زیرو کرپشن ہوگی، عمران خان کو میرٹ پر ووٹ ملا، اسے برقراررکھیں گے۔ وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ معذور افردا کو کرایے میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی، ریلوے میں سفر کرنے والے 65 سال کے مسافر سے آدھا کرایا لیا جائے گا جبکہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد ریلوے میں مفت سفر کرسکیں گے، ریلوے میں مسافروں کا نہیں اصل مسئلہ ٹریڈ کا ہے، کراچی کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کے سی آر میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، ہر صورت ریلوے کا خسارہ کم کریں گے، کے سی آر پر صوبائی حکومت سے بات کریں گے، ریلوے 20 کروڑعوام کی سواری ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کسی غریب کو گھر اور زمین سے دربدر نہیں کریں گے، تمام ریلوے ہسپتال پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت دیں گے، ہم اپنا پروگرام کابینہ میں لیکر جارہے ہیں، ملازمین کو بھی خوشحال کریں گے، کسی غریب یا کچی آبادی کوا بھی بے دخل نہیں کریں گے ،ای سی سی میں پنشن کامعاملہ لیکرجارہے ہیں، مجھے25 فیصد ٹریڈ اور فریٹ میں 100 فیصد اضافہ چاہیے، آن لائن بکنگ اور ٹریڈ کی بہتری کے لئے موبائل ایپلی کیشن7 دن میں بن جائے گا، ریلوے کے لئے موبائل ایپلی کیشن پی ٹی آئی کے لوگ مفت بنا کر دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے جمعرات کے روز کراچی پہنچے جہاں انہوں نے سٹی اسٹیشن کا دورہ کیا۔ شیخ رشید کی جی ایم ریلوے اور ڈی ایس سمیت دیگر افسران سے تعارفی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریلوے کی کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں 20 کروڑ عوام ریل گاڑیوں کو سفر کے لیے استعمال کریں۔ اگلی میٹنگ میں ایم کیو ایم سے بھی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 3 افسران کو ہٹا دیا، دو لوگوں کو ایک ماہ کی وارننگ دے کر جا رہا ہوں۔ پیر اور منگل کا دن ریلوے کا اہم دن ہوگا۔ ریل کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریل کے 42 ارب کے ڈیفالٹ کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ریلوے کے اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے کھول دیں گے۔ ریل کے ملازمین کے لیے سب سے زیادہ گھر کراچی میں بن سکتے ہیں، کے الیکٹرک بھی میٹر لگانے کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سے متعلق اپنا پروگرام کیبنٹ میں لے کر جا رہے ہیں، گرین لائن طرز کی دو نئی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ ریلوے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ 606 بوگیاں خراب ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ آدھے افسر نیب کی زد میں آئیں گے تو ریل کیسے چلے گی۔ وزیراعظم فیصلہ کرلیں، ریلوے کی ساری زمین پورے ملک کا قرضہ اتار سکتی ہے، ریلوے کے جو مسائل 12 سال پہلے تھے وہی اب بھی ہیں، جو انکوائری نیب مانگ رہا ہے وہ اسے دے رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے