تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صاحب اقتدار سے  سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے۔ صحافی کورونا کی عالمی وبا کے دوران بھی اگلے محاذ پر موجود رہے۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال

صاحب اقتدار سے  سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے۔ صحافی کورونا کی عالمی وبا کے دوران بھی اگلے محاذ پر موجود رہے۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر  محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آزاد میڈیا  کی اہمیت کو تسلیم کیا جاتا ہے، ہم سچ بولنے والوں کے حوصلے کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے خوف زدہ ہونے سے انکار کر دیا اور جو عام طور پر اپنی زندگیاں بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میرپورخاص کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس سے قبل صدر پریس کلب میرپورخاص راشد سلیم، سنئير نائب صدر نذیر پہنور، سیکریٹری جنرل شوکت پہنور اور دیگر نے صوباِئی وزیر کا استقبال کیا۔ ہری رام کشوری لال کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے معاشرے آزادی صحافت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ صحافی برادری سچ کو سامنے لانے، طاقت کے ناجائز استعمال کی روک تھام اور اہل اقتدار سے شفافیت اختیار  کرنے کا مطالبہ ادا کرتی ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی بالادستی میں صحافیوں کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ صحافی کورونا کی عالمی وبا کے دوران بھی اگلے محاذ پر موجود رہے۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے مزید کہا کہ عوام کو باخبر رکھنے کے لئے انہوں نے اپنی صحت کو بھی خطرات سے دوچار رکھا ہے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ ایک آزاد اور خود مختار میڈیا کے لیے جو خطرات ہیں ان کا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور کا مزید کہنا تھا کہ صاحب اقتدار سے  سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت پیپلز پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی برادری کو تحفظ اور ان کے حقوق دینے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی ہری رام کشوری لال نے صحافیوں کے ساتھ مل کر سندھ کے معروف جریدے روزنامہ کی 31 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور مبارکباد پیش کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے