لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ پی ایس ایل 7 کے جاری کردہ ترانے میں عاطف اسلم کی آواز کا جادو چلے گا جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ بھی اپنے سربکھیریں گی۔ پی ایس ایل کا مکمل ترانہ آج 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس کے لیے مداح بے تاب ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل ترانے اور گلوکار عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔
سوشل میڈیا صارفین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ چونکہ اس بار ترانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے تو یہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزنز کے ترانوں سے زیادہ اچھا ہوگا۔ اس شراکت داری کے تحت ٹک ٹاک وہ پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جہاں پی ایس ایل 7 کا یہ آفیشل ترانہ سب سے پہلے لانچ کیا جائے گا۔