کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان امیر جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ الحاج پیر محمد خالد سلطان القادری اور صاحبزادہ سلمان سلطان کی جمالی ہاؤس کراچی آمد، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء میر حسن خان جمالی سے ملاقات اس موقع پر صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری اور صاحبزادہ سلمان سلطان نے میر حسن خان جمالی سے ان کی بیمار پرسی کی اور صحتیابی کیلئے دعا کی۔
ساتھ میں جماعت الصالحین کراچی کے صدر محمد حفیظ رند سلطانی، بخش علی چاچڑ سلطانی، نذیر احمد سومرو سلطانی اور توصیف جونیجو سلطانی تشریف فرمائے۔ کراچی صاحبزادہ الحاج پیر محمد خالد سلطان القادری سے سابق صوبائی وزیر مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان حاجی علی مدد جتک کی ملاقات ساتھ میں صاحبزادہ سلمان سلطان ساتھ تھے۔