کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کی وزیر برائے خواتین ترقی و جی ایم ویمنز ہاکی سندھ سیدہ شہلا رضا ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے صوبے کی خواتین ہاکی کھلاڑیوں میں ہاکی اسٹکس اور گیندیں تقسیم کیں۔ سیکریٹری سپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ کے ہمراہ وزیر کھیل نے کھیلوں کے سازو سامان کی تقسیم کے لئے صوبے کے چھ اضلاع کا دورہ کیا۔ صوبائی کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے محکمہ نے ہاکی اسٹکس اور گیندوں کو صوبے کی خواتین میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اور ہمارے قومی کھیل کو مزید مضبوط کرنے کے لیے خاص تحفہ عطا کیا۔ سیدہ شہلا رضا نے خواتین کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور ہمارے صوبےاور پاکستان کے لئے اعزاز حاصل کریں۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مثال پیش کی جنہوں نے ملک میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔