Home / اہم خبریں / پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے راولپنڈی، اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے رسجا کے نومنتخب صدر عباس شبیر، عارف خان سیکرٹری، سہیل راجہ فنانس سیکرٹری، آصف نوید سنئیر نائب صدر، فہیم اختر، حافظ عبید نائب صدور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹس سپورٹس کی ترجمانی میں ہمیشہ اہم کردار کرتے رہے ہیں اور سپورٹس کی منظر کشی سمیت مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر جنگلات سندھ نوابزادہ محمد تیمور تالپور کا لاہور انار کلی بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار
https://www.nopnewstv.com/provincial-forest-minister-sindh

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن 1986 سے بطور رجسٹرڈ تنظیم کھیلوں کی حقیقی ترجمانی اور کھیل اور کھلاڑی کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ رسجا اپنی نئی قیادت کے ساتھ اپنی پرانی روایات و اقدار کو مزید بام عروج پر لے کر جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے