تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں قوم پرست رہنماؤں پر جھوٹے کیس درج کرنے اور نواب شاہ میں سندھ ایکشن کمیٹی کی ریلی پر حملہ کرنے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما برکت علی جتوئی، عبدالحمید سومرو، حاجی خان مارفانی اور اسحاق سوڈہر کی قیادت میں کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی حکومت نے سندھ میں ظلم کی انتہا کر دی ہے سندھ کے حقوق حاصل کرنے کیلئے قوم پرست رہنماؤں پر جھوٹے کیس درج کرنے اور نواب شاہ میں سندھ ایکشن کمیٹی کی ریلی کے اوپر حملہ کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ درج جھوٹے کیسز ختم کرکے گرفتار قوم پرست رہنماؤں کو آزاد کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اوور 60 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ، میری نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ سعید غنی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی اوور 60 کرکٹ ٹیم اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے