تازہ ترین
Home / Home / کامیاب زندگی گزارنے کے اصول ۔۔۔ تحریر : چندا آمنہّ (قصور)

کامیاب زندگی گزارنے کے اصول ۔۔۔ تحریر : چندا آمنہّ (قصور)

کہا جاتا ہے "زندگی پھو لوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہے” لیکن اگر انسان اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کرے تو زندگی دنیا میں ہی جنت بن سکتی ہے۔ اللہ نے اپنے بندوں کے لیے جو حدود مقرر کی ہیں اُن سے آگے نہ بڑھیں۔ ربِ کائنات کی محبت کو مقدم رکھیں۔ دنیا آپ کے قدموں میں ہوگی۔
"تو وہ کرتا ہے جو تو چاہتا ہے ہوتا وہی ہے جو میں چاہتا ہوں تو وہ کر جو میں چاہتا ہوں پھر ہوگا وہی جو تو چاہتا ہے”
قرآن سے دوستی کر لو سنتِ نبویﷺ کو اپنا لو۔ تاریخ گواہ ہے جب انسان خدا کے احکامات ، قرآن کی تعلیمات اور سنتِ نبویﷺ پر عمل کر کے فلاح پا گئے۔ اور اُس سے دُوری نے انہیں ذلیل و خوار کر دیا۔
وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارکِ قرآن ہو کر
خدا کی رضا میں راضی رہیں۔ اس کی ہر فیصلے میں حکمت ڈھونڈھیں وہ ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے وہ اپنے بندوں کو برداشت سے زیادہ آزمائش میں نہیں ڈالتا۔
امید صرف اللہ سے رکھیں انسانوں سے توقعات نہ کریں۔ حضرت امام غزالی فرماتے ہیں” توقعات کا انجام ہمیشہ دکھ ہوتا ہے”
عاجزی اپنانے میں زندگی آسان اور کامیاب ہو جاتی ہے۔ہاتھ آئے موقع کو نہ گوائے۔وقت کی پابندی بہت ضروری ہے۔
"گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
سدا عیشِ دوران دکھاتا نہیں”
اپنے حوصلوں کو بلند رکھیں۔ اپنے عزائم کو پختہ رکھیں اپنے مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد کریں اور ڈٹے رہیں۔اپنے ماضی کو یاد نہ رکھیں ورنہ اپنا حال اور مستقبل برباد کر بیٹھے گے۔ سوگ نہ منائے۔
"یاد ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا”
"مومن کی زندگی میں اگر مگر نہیں ہوتا بس کن فیکون پر یقین ہوتاہے۔ معاف کرنا سِیکھیں کیونکہ اللہ بندے کے ہر گناہ معاف کرتا ہے پھر ہم انسان کیوں نہیں۔ خود پر یقین کرنا خود کو کم تر نہ سمجھنا۔ اپنی سوچوں کو مثبت رکھیں۔ خود کو خوش قسمت سمجھے۔
” تمہاری سب سے بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ تم امتِ محمد میں پیدا ہوئےہو”
خوشیاں بانٹیں آپ کو خوش ہونے کی وجہ مل جائے گی
” کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لا کر تو دیکھو تمہیں خوشی نہیں تو سکون ضرور ملے گا۔ کامیاب زندگی گزارنے کے یہ بنیادی اصول ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے