Home / Home / لاہور کے ڈاکٹر ولید جنہوں نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں

لاہور کے ڈاکٹر ولید جنہوں نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں

اس بیکار نوجوان کو ذرا غور سے دیکھئے اور پھر اس کے گلے میں لٹکے ہوئے اس کےاپنے وجود سے وزنی گولڈ میڈلز کو دیکھیے ۔۔۔
یہ ہیں لاہور کے ڈاکٹر ولید جنہوں نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں ۔۔۔ صرف 29 گولڈ !!
میں آپ کو بار بار دیکھنے کا صرف اس لئے کہہ رہا ہے کیونکہ یہ لڑکا آپ کو پھر نظرنہیں آئے گا ۔۔۔ یہ بے کار انسان ہے کیونکہ نا یہ ندا یاسر کے شو میں جاکر کسی کا منورنجن کر سکتا ہے نہ ہی اس نے کوئی ایسی اوٹ پٹانگ حرکت کی ہے کہ یاسر شامی اس کے پیچھے مائیک لے کے پھرے اور نہ ہی یہ جیتو پاکستان میں جاکر بندر کلا کھیل سکتا ہے ۔۔۔
اس کو ابھی پریکٹیکل لائف میں آکر دھکے کھانے ہیں .. اول تو نوکری ملنی ہی نہیں اور اگر لاکھوں کی رشوت دے کر یا قسمت سے مل بھی گئی تو سرکاری ہسپتال میں لوگوں نے اس کے گریبان پر ہاتھ ڈال کر اسے اوے ڈاکٹر کہ کر ماں بہن کی گالی بھی ساتھ دینی ہے ۔۔۔ ( راقم بھگت چکا ہے )
اس کو دیکھ لیجئے کیونکہ یہ قابل بچہ تھوڑا عرصہ پاکستان میں دھکے کھانے کے بعد بہت جلد اس ملک سے نکل جائے گا ۔۔ اور شاید یہی وہ واحد نیکی ہوگی یہ جو اپنے ساتھ اپنی نسلوں کے ساتھ کر سکے ۔۔
ہماری قوم کو اگے کی سوچ نہیں صرف لافٹر چاہیے !

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے