تازہ ترین
Home / اسلام آباد / وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت شامل

وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت شامل

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر راجہ پرویز اشرف، بلاول بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں: پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے صوبائی محتسب ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت
https://www.nopnewstv.com/hearing-of-the-petition

وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، اعظم نذیرتارڑ، خورشیدشاہ شامل ہیں۔ نوید قمر، شیری رحمان، عبدالقادر پٹیل، شازیہ مری، مرتضیٰ محمود، ساجد طوری، احسان الرحمان مزاری، عابد حسین، اسعد محمود، عبد الواسع، مفتی عبدالشکور، طلحہ محمود نے، سید امین الحق، فیصل سبزواری، محمد اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھانیوالوں میں شامل ہیں۔ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان کانجو وزیر مملکت ہوں گے اور قمر زمان کائرہ ، انجینئر امیر مقام، عون چوہدری بطور مشیر کے طور پر کام کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے تحت عید ملن پارٹی، مستقبل میں ہونے والے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔گیا- سیکریٹری ریحان اکرم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) )کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے تحت عید ملن پارٹی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے