کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے پیر کو مزار قائد پر حاضری دی اور پھلوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی اس موقعہ پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اس موقعہ پر زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قائد اعظم کے مزار پر حاضری ان کے لئے باعث افتخار و سعادت ہے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا تاہم ہندؤوں اور انگریزوں کی ملی بھگت کے باعث برصغیر کی تقسیم مکمل نہ ہوسکی اور بھارت نے جبر و استبداد کے ذریعے وادی کشمیر پر ظالمانہ قبضہ کر لیا کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے تھے اور ہماری آزادی کی جنگ آج بھی جاری ہے انہوں نے کہا بھارت اپنی نو لاکھ فوج کے ذریعے چالیس سالوں سے کشمیر میں ظلم و ستم روا رکھے ہوئے تھا جبکہ گزشتہ دو سالوں سے آر ایس ایس کے چالیس ہزار غنڈے کشمیر میں بھیج کر ظلم کی نئیں داستان رقم کر رہا ہے بھارت کھلم کھلا بین الاقوامی محادوں کی خلام ورزی کر رہا ہے مودی کی فاشسٹ حکومت نے اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کی قرادادوں کو پس پشت ڈال دیا ہے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا گیا ہے اور کشمیر میں ہندوؤں کی آبادکاری کی ذریعے علاقے کی ڈٰیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا بھارت کے یہ ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہونگے بھارت کو کشمیر میں جارحیت مہنگی پڑے گی انہوں نے کہا جس طرح افغانستان میں جنگ و جدل سے امن قائم نہیں ہوا بلکہ یہ مسئلہ مذاکرات سے حل کیا گیا دنیا کی بڑی طاقتوں کو افغانستان سے نکلنا پڑ گیا اسی طرح بھارت کو بھی ایک دن کشمیر سے نکلنا پڑے گا انہون ںے کہا دنیا کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بھارت اب جنگ کرے گا تو اس کے سامنے ایٹمی طاقت کا حامل ملک پاکستان ہوگا دنیا کو فاشسٹ مودی کی بھارتی حکومت کو یہ سمجھانا پڑے گا کہ قیام امن کی خاطر اب کشمیر سے نکل جائے کیوں کہ دنیا کسی ایٹمی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے اس نے کشمیریوں کے ساتھ ماؤں جیسا سلوک کیا ہے پاکستان ریاست مدینہ کے بعد نظریاتی بنیادوں پر قائم ہونے والی دوسری بڑی ریاست ہے اور اسے قائم رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایٹمی طاقت بنایا ہے۔ سردار عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں جرأت مند بہادر سیاستدان عمران خان کی حکومت قائم ہے جس نے کشمیریوں کا سفیر بن کر ان کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اقوام متحدہ میں اپنی جرأت مندانہ تقریر سے ثابت بھی کیا۔ عمران خان نے پوری دنیا کو نہ صرف کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا بلکہ روہینگیا اور فلسطین کے مسلمانوں کی حالت زار پر بھی احاطہ کیا کشمیری عمران خان کے جرأت مندانہ موقف پر ان کے شکر گزار ہیں۔ بعد ازاں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی دعوت پر سندھ اسمبلی کا دورہ کیا سندھ اسمبلی پہنچنے پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری، سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق برڑو سمیت پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شاندار استقبال کیا جس کے بعد تاریخ ساز سندھ اسمبلی کے مختلف حصوں کو دورہ کروایا گیا۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے اپوزیشن لیڈر چیمبر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کی اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے انہیں جناح کیپ اور اجرک کے تحائف پیش کیئے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ اسمبلی تاریخ ساز اسمبلی ہے جس نے قیام پاکستان کے لئے سب سے پہلے قرارداد منظور کی تھی اس اسمبلی میں قائد اعظم محمد جناح، لیاقت علی خان سمیت بڑی بڑی شخصیات نے پاکستان کی آئین سازی میں حصہ لیا تھا۔