Home / اہم خبریں / ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس، اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز امیر شیخ اور ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد کی شرکت، پولیس کے سینئر افسران، آرمی، رینجرز اور پی سی بی کے حکام کی بھی اجلاس میں شرکت، ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے میچز کے دوران کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگدیتے ہوۓ کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکار بشمول ایس ایس یو کمانڈوز اور لیڈی کمانڈوز دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ اہم مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے، حساس مقامات پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کیے جائیں گے، میچز کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے