Home / اہم خبریں / عوام میں ووٹ کی اہمیت کے متعلق آگاہی دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ جوائنٹ پرویشنل الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال

عوام میں ووٹ کی اہمیت کے متعلق آگاہی دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ جوائنٹ پرویشنل الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال

سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) جوائنٹ پرویشنل الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال نے ضلع سانگھڑ الیکشن آفس، ووٹرز ایجوکیشن آگاہی مہم اور ووٹرز کی رجسٹریشن عمل کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کے متعلق آگایی دینا ان کے ادارے کی ترجیح ہے جس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی اور عوام الناس بہتر طریقے سے اپنے حق رائے دہی کا موقع بھی میسر ہوگا، جوائنٹ پرویشنل الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال نے آج ضلع سانگهڑ کا دورہ کیا اور ووٹرز کے رجسٹریشن کے عمل اور تصدیق کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ رجسٹرار آفیسرز سے بھی ایک اجلاس منعقد کیا، انہوں نے ضلع بھر میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران ایمانداری کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ان کی محنت کے نتیجے میں ضلع بھر کی عوام کو ووٹرز ایجوکیشن کے سلسلے میں بہتر معلومات فراہم ہوگی، اس موقع پر ضلع الیکشن کمشنر نعیم الرحمن جلبانی، تمام تعلقون کے ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے