تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستانی شہری عرفان سمیت 15 سال سے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کرایا جائے۔ الطاف شکور چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

پاکستانی شہری عرفان سمیت 15 سال سے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کرایا جائے۔ الطاف شکور چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان قومی اتحاد کے وائس چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ 15 سال قبل بھارت میں ہونے والے سمجھوتہ ایکسپریس آتشزدگی حادثہ کے بعد بھارت میں قید محمد عرفان سمیت کئی پاکستانی شہری لاپتہ ہیں، جنکی زندگی یا موت کا کچھ معلوم نہیں ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور مودی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش تھی جو بھارتی عدالت میں بے نقاب ہو چکی ہے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ انڈیا نے جو کیا سو کیا، پاکستانی حکومت نے بھی لاپتہ پاکستانی شہریوں کی بازیابی کو طاق نسیاں میں ڈال دیا۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیاعام پاکستانیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟ الطاف شکور نے کہا کہ عمران خان بھی اس معاملے میں سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ پاکستانی حکومت کو انسانیت کی اس تذلیل پر بھارتی حکومت سے سختی سے جواب طلب کرنا چاہئیے تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو مولانا فوبیا ہوچکا ہے، نااہل حکمرانوں کا ناطقہ بن کرکے دم لیں گے۔ علامہ راشد محمود سومرو
https://www.nopnewstv.com/imran-khan-has-become ‎

حکومت کو محمد عرفان سمیت تمام لاپتہ پاکستانیوں کی فوری رہائی کے لئے اعلی سطحی اقدامات کرنے چاہئیں۔ حکومت پاکستان اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے عالمی فورمز پر اس معاملے کو اٹھائیں۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے شبہے میں بھارتی جیل میں قید بے گناہ محمد عرفان کے بھائی مبشر حسین نے لاپتہ بھائی کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور سے مدد کی اپیل کر دی۔

 

مبشر حسین نے بتایا کہ پندرہ سال گذر چکے ہیں۔ ہمارے بھائی کی واپسی کے لئے کسی بھی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ پاسپورٹ کھوجانے کی بناء پر عرفان کو حراست میں لے کر چار سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے پورا ہوئے بھی 13 سال ہو چکے ہیں اس کے باوجود انڈین حکومت نے اسے ابھی تک رہا نہیں کیا۔ انہوں نے الطاف شکور سے درخواست کی کہ ان کے بھائی اور دیگر پاکستانیوں کی رہائی کے لئے حکومت پاکستان کی توجہ اس معاملہ کی جانب مبذول کرائی جائے۔ چیئرمین پی ڈی پی اور وائس چیئرمین پی کیو آئی الطاف شکور نے بھارتی حکومت کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم سمجھوتہ ایکسپریس متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور آخری پاکستانی شہری کی وطن واپسی اور اس کی نعش کی واپسی تک جدو جہد جاری رکھے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے