Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز پولیس کی جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری، 4 ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

نوشہرو فیروز پولیس کی جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری، 4 ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری کی ہدایات کے پیش نظر ایس ایچ مورو انسپیکٹر محمد حنیف مہر بیمہ پولیس اسٹاف کاروائی کرکے، ملزم کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم مسعود احمد چنڈ کے قبضے سے بنا لائسنس غیر قانونی پسٹل بیمہ میگزین (30 بور) اور 5 عدد راؤنڈز برآمد کرکے، متعلقہ تھانہ میں سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب مورو پولیس نے کاروائی کرکے، دو سماج دشمن عناصر کو گٹکا سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان شعیب کورائی اور خان محمد اوڈ بھٹی کے قبضے سے 48 پاکیٹ جے این ڈی گٹکا برآمد کرکے، متعلقہ تھانہ میں مین پڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جبکہ پولیس کی تیسری کاروائی میں ٹھاروشاہ پولیس نے مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے ملزم سے چھینی گئی موٹرسائکل اور غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم منظور سولنگی کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور بنا لائسنس غیر قانونی پسٹل برآمد کرکے، متعلقہ تھانہ میں ڈکیتی اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے