تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ (رپورٹ: ہما بیگم) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سی پیک مغربی روٹ کے نام پر بلوچستان میں صرف تختی لگائی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کچلاک ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کا افتتاح کیا انشاء اللہ یہ شاہراہ جلد تعمیر ہو گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں حکومتوں نے سیاسی بنیادوں پر منصوبے تشکیل دئیے جو آج تک مکمل نہ ہو سکے جبکہ گذشتہ ادوار کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نئے منصوبے بھی بنا رہے ہیں۔ جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ منصوبے عوام کے لئے بنائے جاتے ہیں مگر یہاں بنائے جانے والے منصوبے عوام کی بجائے پہاڑوں اور درختوں کے لئے بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی سے کچھ لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے لیکن بلوچستان کو ملنے والے فنڈز اگر صحیح استعمال ہوتے تو آج بلوچستان ترقی کر چکا ہوتا۔ جام کمال خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کینسر کے 1500 مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کرایا، پاک افغان سرحد پر باڑ لگنے کے بعد سرحد پر آباد قبائل کی زندگی بہتر بنانے کے لئے اقدامات یقینی بنائینگے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ ڈھائی سال میں 18 ہزار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کیں، ژوب کو میونسپل کاروریشن اور ڈویژن کا جلد درجہ دینگے جبکہ آئندہ ایک سال تک مزید 12 ہزار افراد کو سرکاری محکموں میں بھرتی کرینگے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے

کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے، کسان انتہائی پریشان ہے جعلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے