تازہ ترین
Home / Home / پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی تعلیم و تربیت کے میدان میں خدمات ڈھکی چھپی نہیں

پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی تعلیم و تربیت کے میدان میں خدمات ڈھکی چھپی نہیں

پیارا پاکستان ٹیم خالصتاً خدمت کا جذبہ لیے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے نیک نیتی سے خدمات سرانجام دیتی ہے

کمالیہ(رپورٹ:ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) 16 سال سے خدمت کے میدان میں عملی طور پر شہرِ کمالیہ کی رجسٹرڈ گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے فاطمہ جناح ایوارڈ یافتہ فلاحی تنظیم پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی تعلیم و تربیت کے میدان میں خدمات ڈھکی چھپی نہیں پیارا پاکستان ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کے ذریعے محلہ بگائی والا، سندر چوک پگھلانوالہ، 709 گ ب، امیرِ ملت گلی نمبر 2 رجانہ، نزد العثمانیہ میرج ہال عثمان کالونی گلی نمبر 1 میں ووکیشنل اینڈ بیوٹیشن ٹریننگ سنٹرز قائم کر کے ہزاروں خواتین کو ہنر کی دولت سے مالا مال کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری ہے پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے کئی سفید پوش گھرانوں کے بچوں کو یونیفارم، داخلہ فیس، نوجوان طلباء کو ٹیوٹا داخلوں کے شارٹ کورسز کیلئے ایگری کر کے داخلہ جات کروائے تاکہ وہ گورنمنٹ کے شروع کردہ ان شارٹ کورسز سے فائدہ اٹھا کر باعزت روزگار شروع کر سکے اس مشن کیلئے پیارا پاکستان کی ٹیم نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا. پیارا پاکستان کے تمام نیک مشن و مقاصد کو پورا کرنے کیلئے پیارا پاکستان ٹیم خالصتاً خدمت کا جذبہ لیے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے نیک نیتی سے خدمات سرانجام دیتی ہے۔ تمام طلباء کی شناخت کو خفیہ رکھا جاتا ہے خدمت کے اِس خالص جذبے کو اہلیانِ شہر نے سوشل میڈیا و دیگر ذرائع سے خاص محبتوں کا اظہار کیا جو کہ پیارا پاکستان میں شامل ممبران و عہدیدران کیلئے نہایت حوصلہ افزا ہے۔ فلاحی ادارہ پیارا پاکستان دُکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت، سفید پوش گھرانوں کیلئے گورنمنٹ آف پنجاب کے شروع کردہ فری راشن رجسٹریشن کے ذریعے تقریباً آٹھ ہزار گھرانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا، پسماندہ علاقوں میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپس کا اہتمام پیارا پاکستان کے ممبرز کے توسط مکمل کیا اور جاری ہے، بیوہ خواتین کی ماہانہ راشن مدد، بچوں کی فیسز و دیگر ضروریات میں ہیلپ، پیارا پاکستان لیگل ایڈ پروگرام کے ذریعے فری قانونی رہنمائی، معذور بحالی پروگرام جسمیں انکے معذوری سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ بنوانا کہ وہ گورنمنٹ کی سکیمز سے فائدہ مند ہو سکے، بزرگوں کیلئے فروٹ ہیلپ پروگرام ودیگر شعبہ جات میں ایک منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔ ادارہ پیارا پاکستان مستقبل میں شہر سمیت دیگر علاقوں میں ہزاروں طلباء و طالبات کو علم جیسی دولت سے مالا مال کرنے میں مدد کرنا چاہتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے