Home / اہم خبریں / میاں شہباز شریف کے لئے سندھ کے عوام نے گھروں اور دلوں کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر ایم ایس ایف ن سندھ

میاں شہباز شریف کے لئے سندھ کے عوام نے گھروں اور دلوں کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر ایم ایس ایف ن سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس 102 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یاسر عدیل شیخ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کراچی کے موقع پر ان کے استقبال کے لئے لگائے گئے ایم ایس ایف (ن) سندھ کے استقبالی کیمپوں کے دورے کے دوران ائیرپورٹ پر کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو موجودہ دور میں ایک اور محمد بن قاسم کی ضرورت ہے جو کراچی سے کشمور تک معصوم اور محب وطن شہریوں کو مسلط، قابض اور ناکام حکمرانوں کے ظلم و بربریت سے نجات دلوائے۔ میاں محمد نواز شریف نے کراچی کو آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والوں اور اندروں سندھ کے معصوم شہریوں کو ڈاکو راج سے نجات دلا کر ثابت کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی موجودہ دور کے محمد بن قاسم ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کے کراچی میں والہانہ استقبال نے سیاست کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے والوں کو دکھا دیا کہ کس جرات اور عقیدت کے ساتھ سندھ کے عوام نے میاں شہباز شریف کے لئے گھروں اور دلوں کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ آئندہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نوشتہ دیوار ہے۔ کراچی کے امن سے لے کر سی پیک جیسے عظیم منصوبے بنانے کے فیصلے میاں محمد نواز شریف جیسے بہادر اور نڈر حکمران ہی کر سکتے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف نے کراچی کو آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والوں اور اندرون سندھ کے معصوم شہریوں کو ڈاکو راج سے نجات دلا کر ثابت کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی موجودہ دور کے محمد بن قاسم ہیں۔

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کراچی ایئرپورٹ پر جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو، کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل، سیکریٹری اطلاعات ضماد عالم خان، ابراہیم شاہ، محمد حاذق آرائیں، اندرون سندھ اور کراچی کے تمام ضلعی و ڈویژنل عہدے داروں کے ساتھ کراچی کی تاریخ کا سب بڑا قومی پرچم لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی مشترکہ جدوجہد کے نتائج سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ ناکام اور کرپٹ حکمران ٹولے نے سامان باندھنا شروع کردیا ہے۔ یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ پڑوسی ممالک کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں قبل از وقت انتخابات بعد از امکان نہیں۔ اقوام عالم نے جان لیا ہے کہ پاکستان پر مسلط حکمران اور ان کے لولے لنگڑے متبادل انتظام سے خطے کی صورتحال میں بہتری نہیں آسکتی۔ موجودہ حالات کا بہترین علاج قائد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی محب وطن تجربہ کار اور دیانتدار قیادت کے ہاتھوں ہی ممکن ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے