تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان میں افغانستان کے حالات کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

پاکستان میں افغانستان کے حالات کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغانستان کے حالات کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، پوری کوشش ہے کہ کابل میں ایک پُرامن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ہم امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے