کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے تمام بلدیاتی اداروں اور ڈپٹی کمشنرز بارشوں سے نمٹنے کے لئے مربوط کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے صبح بارش کے فوری بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی ادارے آپس میں رابطہ و تعاون سے خدمات انجام دیں انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ اہلکار اور افسران اپے فرائض کی ادائیگی کے لیے فیلڈ میں رہیں دریں اثنا انہوں نے مون سون بارشوں میں تمام غیر محفوظ بل بورڈز ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں سروے کرکے ایسے بورڈز کا تعین کریں جو غیر محفوظ ہیں اور حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی اور غیر محفوظ اشتہاری بورڈز انسانی جانوں اور دیگر نقصانات کے لئے خطرہ ہیں۔ اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ مون سون بارشوں میں غیر محفوظ بورڈز و سائن بورڈز سمیت تمام اشتہاری بورڈز شاہراہوں عمارتوں بلند عمارتوں اور فٹ پاتھوں سمیت جہاں کہیں بھی آویزاں ہیں فوری ہٹا دیے جائیں، یقینی بنائیں کہ مون سون بارشوں کے دوران بل بورڈز کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔