تازہ ترین
Home / اسلام آباد / حکومت کا کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لینے کا عندیہ

حکومت کا کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لینے کا عندیہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائےگا۔ معاون خصوصی صحت نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اور عید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، عوام ویکیسن لگوائیں، اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے