Home / اہم خبریں / پاکستان قومی اتحاد نے ملک میں پی ٹی آئی حکومت کے یک طرفہ احتساب کو مسترد کردیا ہے۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین

پاکستان قومی اتحاد نے ملک میں پی ٹی آئی حکومت کے یک طرفہ احتساب کو مسترد کردیا ہے۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان قومی اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پی کیو آئی ملک میں پی ٹی آئی حکومت کے یک طرفہ احتساب کو مسترد کرتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو غیر فعال کر دیا ہے۔ حکومت اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے قانون اور پارلیمنٹ کو نظرانداز کرکے آرڈیننس کے ذریعے قوانین بنا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد احتساب کے قوانین کو صرف اور صرف اپوزیشن کے خلاف اور حکومت کے حق میں استعمال کرنا ہے۔ نیب کو ایگزیکٹو کے کنٹرول میں دینا عدلیہ کے دائرہ کار میں مداخلت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی کیو آئی کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے محمد علی سوسائٹی میں ہونے والے پاکستان قومی اتحاد کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی، پی کیو آئی کے جنرل سیکریٹری اور پاسبان کے وائس چیئرمین پولیٹیکل افیئرز سہیل یعقوب، عام لوگ اتحاد کے چیئرمین رحمت اللہ خان وزیر، رہنما ڈاکٹر امجد، جاوید بخاری، اعجاز حسین عثمانی،عام عوام تکمیل پاکستان کے چیئرمین کرنل (ر) محمد افضل رانا اور آل پاکستان کسان اتحاد کے بانی و چیئرمین رانا ظفر طاہر بھی موجود تھے۔

پی کیو آئی کے اجلاس میں نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اجلاس میں پارلیمنٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے احتساب قوانین میں ترمیمی آرڈیننس کے متواتر استعمال پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ ایوان صدر کی آرڈیننس بنانے والی فیکٹری آئین، قانون اور پارلیمنٹ کو نظرانداز کر کے آرڈیننس کے ذریعے قوانین بنا رہی ہے۔ خاص طور پر احتساب کے قوانین پر توجہ مرکوز کر کے من پسند ترامیم کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت اور ان کے چند من پسند وزراء نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو غیر فعال کر دیا ہے۔ انہوں نے چیئرمین نیب کی آزاد حیثیت ختم کر دی ہے اور سپریم جوڈیشل کونسل کے کردار کو نظرانداز کرتے ہوئے وزیراعظم کو نیب چیئرمین کو اپنی مرضی سے برطرف کرنے کا اختیار دے دیا ہےاکستان قومی اتحاد (PQI) کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پی کیو آئی ملک میں پی ٹی آئی حکومت کے یک طرفہ احتساب کو مسترد کرتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو غیر فعال کر دیا ہے۔ حکومت اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے قانون اور پارلیمنٹ کو نظرانداز کر کے آرڈیننس کے ذریعے قوانین بنا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد احتساب کے قوانین کو صرف اور صرف اپوزیشن کے خلاف اور حکومت کے حق میں استعمال کرنا ہے۔ نیب کو ایگزیکٹو کے کنٹرول میں دینا عدلیہ کے دائرہ کار میں مداخلت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی کیو آئی کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے محمد علی سوسائٹی میں ہونے والے پاکستان قومی اتحاد کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی، پی کیو آئی کے جنرل سیکریٹری اور پاسبان کے وائس چیئرمین پولیٹیکل افیئرز سہیل یعقوب، عام لوگ اتحاد کے چیئرمین رحمت اللہ خان وزیر، رہنما ڈاکٹر امجد، جاوید بخاری، اعجاز حسین عثمانی،عام عوام تکمیل پاکستان کے چیئرمین کرنل (ر)محمد افضل رانااور آل پاکستان کسان اتحاد کے بانی و چیئرمین رانا ظفر طاہر بھی موجود تھے۔ PQI کے اجلاس میں نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جسٹس(ر) وجیہہالدین نے اجلاس میں پارلیمنٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے احتساب قوانین میں ترمیمی آرڈیننس کے متواتر استعمال پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ ایوان صدر کی آرڈیننس بنانے والی فیکٹری آئین، قانون اور پارلیمنٹ کو نظرانداز کر کے آرڈیننس کے ذریعے قوانین بنا رہی ہے۔ خاص طور پر احتساب کے قوانین پر توجہ مرکوز کر کے من پسند ترامیم کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت اور ان کے چند من پسند وزراء نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو غیر فعال کر دیا ہے۔ انہوں نے چیئرمین نیب کی آزاد حیثیت ختم کر دی ہے اور سپریم جوڈیشل کونسل کے کردار کو نظرانداز کرتے ہوئے وزیراعظم کو نیب چیئرمین کو اپنی مرضی سے برطرف کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ حکومت کا مقصد احتساب کے قوانین کو صرف اور صرف اپوزیشن کے خلاف اور حکومت کے حق میں استعمال کرنا ہے۔ نیب کو ایگزیکٹو کے کنٹرول میں دینا سراسرعدلیہ کے دائرہ کار میں مداخلت ہے۔ نیب نے احتساب کے قوانین کو اپوزیشن کا شکار کرنے کا آلہ بنا رکھا ہے جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اس تمام صورتحال میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں احتساب قوانین کی اب ہر گز کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے