تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان نے نمیبیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان نے نمیبیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

ابوظہبی (اسپورٹس رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم اور رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ اوورز میں 189 رنز بنائے جس کے جواب میں نمیبیا نے 140 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 113 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری جو 70 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 50 گیندوں پر 79 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے