تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ورلڈ کپ کی ڈور سے باہر کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ورلڈ کپ کی ڈور سے باہر کر دیا

دبئی (اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نےسری لنکا کو 26 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ جوز بٹلز نے رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 67 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جوز بٹلز انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں سنچری اسکور کی۔ اس کے علاوہ کپتان اوئن مورگن نے 40 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ہراسنگا ڈی سلوا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے