تازہ ترین
Home / Home / الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے۔

الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے۔ دشمن کی جارحیت کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج نے واضح فتح اور برتری حاصل کی۔ پوری پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج پر ناز اور فخر ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل آصف منیر نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مثالی جرات کے ساتھ پاک فوج کی جنگی حکمت عملی اور کاوشوں کو ہم آہنگ کیا۔ ان کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے اعزازی اراکین عبدالرؤف رحمانی، محمد حمزہ رحمانی، محمد شہباز علی راجپوت کی نامزدگی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نامزد اراکین اور جنرل سیکریٹری عثمان سیالوی اور جوائنٹ سیکریٹری محسن علی نے نئے شامل ہونے والے اراکین کا سوسائٹی اور کلچرل ونگ میں شمولیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آج ہم نے اپنی کامیابی کا پہلا زینہ طے کر لیا ہے۔ اِن شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم پوری کامرانی اور دلجمی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے