Home / اسلام آباد / سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ائیر پورٹ سے متعلق شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی- وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ائیر پورٹ سے متعلق شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی- وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

اسلام آباد (نوپ نیوز) وزارت داخلہ میں تعارفی اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے وزیر مملکت کو وزارت داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی. وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی مفاد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اقرباء پروری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں. وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ کارکردگی بہتر بنانے کے لئے افسران کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا، امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. شہریار آفریدی نے کہا کہ سمنددر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ائیر پورٹ سے متعلق شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی، وزارت داخلہ کو پیشہ ورانہ خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے